علاقائی نیوز

پاکپتن میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ایک انوکھا کرپشن اسکینڈل سامنے آ گیا

پاکپتن میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ایک انوکھا کرپشن اسکینڈل سامنے آ گیا ہے جہاں یونین کونسل چک ٹوانہ کلاں میں تعینات سپروائزر ظہیر وٹو پر مبینہ طور غریب مزدوروں کے استحصال کے سنگین الزامات عائد کیے جا رہے ہیں زرائع کے مطابق صفائی عملے کے مزدوروں کی اجرت سے مبینہ طور پر غیر قانونی کٹوتیاں کی جا رہی ہیں، جس پر مزدور طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے۔ پاکپتن ذرائع کا کہنا ہے کہ سپروائزر ظہیر وٹو مبینہ طور پر نہ صرف مزدوروں کی تنخواہوں سے رقم کاٹ رہا ہے بلکہ صفائی ستھرائی کے سامان کے اخراجات بھی انہی مزدوروں سے وصول کیے جا رہے ہیں متاثرہ مزدوروں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ شہری حلقوں میں بھی اس معاملے پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے