علاقائی نیوز

ٹھکیدار اور انکے منشیوں نے انتہا کی کرپشن کر ڈالی

مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ ڈمر والا شمالی قادر پور چھجڑا روڈ پر ٹھکیدار اور
انکے منشیوں نے انتہا کی کرپشن کر ڈالی

تفصیلات کے مطابق ڈمر والا قادر پور چھجڑا میں روڈز کا کام ٹھکیدار چھوڑ کر فرار ہوگیا قادر پور موڑ سے اندرون لنک روڈ پر دو نمبر روڑا اور خاکہ ڈال کر ٹھکیدار اور اس کے منشی فرار ہوگئے اس کے علاوہ ڈمر والا چوک ہزاری روڈ کو اکھاڑ کر گہرے گڑھے کھود کر اس کو بھی چھوڑ دیا عوام کو مشکلات کا سامنا انے جانے والے مسافر پریشان متبادل راستہ اختیار کرنے پر مجبور ٹھکیدار اور اس کے حواریوں کی بد معاشی عین عروج
کوئی پوچھنے والا نہیں ہے موصوف جیسے چاہیں کام کریں عوامی ٹیکس سے بننے والے روڈ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گئے
کروڑوں کے ٹینڈر لاکھوں میں مکمل ہونے لگے ٹھکیدار اور اسکے منشیوں نے اپنی مرضی سے دو نمبر میٹریل کا دھڑ لے سے استمعال کر رہے ہیں
ڈی سی مظفرگڑھ اور محکمہ اینٹی کرپشن کو چاہئیے ان پروجیکٹ کی صاف شفاف تحقیقات کر کہ
ایسے کرپٹ منشی اور ٹھکیدار کے خلاف کار وائی کریں اور ٹینڈر کے مطابق کام کروائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے