علاقائی نیوز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع شیخوپورہ میں 7 محرم کے جلوس کے پیش نظر سیکیورٹی سخت

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع شیخوپورہ میں 7 محرم کے جلوس کے پیش نظر سیکیورٹی سخت، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے امام بارگاہوں کی مکمل سویپنگ کے تحت روٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے محرم الحرام کے پر امن طریقے سے احترام کے ساتھ منانے کے سلسلہ میں انتظامات کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ نے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ اسی سلسلے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ PCDRC شیخوپورہ نے 7 محرم کے جلوس کے روٹ پر واقع امام بارگاہ شانِ حسینؑ اور امام بارگاہ مائی حاجن میں تکنیکی سویپنگ، سرچنگ اور اسکیننگ کا عمل مکمل کیا۔جلوس امام بارگاہ شانِ حسینؑ سے برآمد ہو کر امام بارگاہ دربار حسینؑ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کی محفوظ گزرگاہ یقینی بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے امام بارگاہوں کے اندر، باہر اور گردونواح کے علاقوں کا جدید آلات کی مدد سے مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے پولیس، محکمہ سول ڈیفنس سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جلوس کےراستوں پر،اسکیننگ کی جا رہی ہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے