علاقائی نیوز

منچن آباد کے نواحی علاقے یونین کونسل کبوتری موضع سہل سنگھ بستی مرلی والا میں آوارہ کتوں کا راج

منچن آباد کے نواحی علاقے یونین کونسل کبوتری موضع سہل سنگھ بستی مرلی والا میں آوارہ کتوں کا راج مختلف واقعات میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات سامنے آئے ایک واقعے میں بزرگ گھر سے نماز فجر کے لیے گھر سے نکلا تو آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا بزرگ کو بازو سے آوارہ کتوں نے کاٹ لیا ۔
دوسرے واقع میں بزرگ خاتون اپنے کھیتوں سے چارہ لیکر واپس آ رہی تھی کہ اچانک آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا ٹانگ اور ہاتھ سے بزرگ خاتون زخمی ہو گئی ۔۔
آوارہ کتوں کا علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
علاقے بھر میں آوارہ کتوں کا راج انتظامیہ پر سوالیہ نشان ۔
آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمیوں کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ویکسین کا عمل جاری علاقے بھر کی عوام الناس نے سی ایم پنجاب محترم مریم نواز شریف صاحبہ آئی جی پنجاب ڈی سی او بہاولنگر اے سی منچن آباد ایس ایچ او گھمنڈ پور سے کاروئی کا مطالبہ کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے