مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور خراب موسم کا امکان۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 11 سے 18 مئی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ موسمی خطرات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ادارے کے مطابق حالیہ موسمی صورتحال پہلے سے جاری کیے گئے موسمی جائزے کے مطابق ہے، جس میں اپریل سے جون تک کے ممکنہ موسمی حالات سے متعلق پیشگی آگاہ کیا گیا تھا۔ این ای او سی کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مختلف علاقوں میں موسم کی شدت بڑھنے کا امکان موجود ہے، جس کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔