علاقائی نیوز

محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل

محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان قصور پولیس کے مطابق یکم محرم سے یوم عاشورہ تک ضلع بھر میں 673 مذہبی پروگرام منعقد ہوں گے، جن میں 109 جلوس اور 564 مجالس شامل ہیں
وی او
پتوکی – سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے 2000 سے زائد پولیس اہلکار ایلیٹ فورس، پنجاب کانسٹیبلری، سول ڈیفنس اور رضاکار تعینات کیے جائیں گے جلوسوں کے روٹس کی چیکنگ اور جدید ٹیکنیکل آلات سے کی جائے گی جبکہ امام بارگاہوں اور اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان کا کہنا ہے کہ عزاداری کے کسی نئے پروگرام یا نئے جلوس روٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ اشتعال انگیز تقاریر، اسلحہ کی نمائش، وال چاکنگ اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے