سیاست

مالی شمولیت میں اضافہ، عوامی ترقی اور خوشحالی کے نئے امکانات

پاکستان میں رواں سال عوام کو آسان مالی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل فنانسنگ، ہاؤسنگ اور ہنر مندی سے متعلق متعدد نئے پروگرام شروع کیے گئے ہیں، جن کا مقصد مالی شمولیت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

زرعی شعبے میں ڈیجیٹل قرضہ اسکیم کے تحت 7 لاکھ 50 ہزار نئے افراد کو مالی سہولت دینے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس نظام کے ذریعے چھوٹے کسانوں اور کاروباری افراد کو ڈیجیٹل قرضوں اور انشورنس کی آسان رسائی حاصل ہو رہی ہے، جس سے زرعی معیشت میں بہتری کی توقع ہے۔

حکومتی پروگرام "اپنا گھر” کے تحت اب تک 11 ارب روپے سے زائد کی مالی معاونت جاری کی جا چکی ہے، جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کی فنانسنگ اسکیم کے تحت 40 ہزار سے زیادہ درخواستوں پر کارروائی مکمل کی گئی ہے۔

توانائی کے شعبے میں بچت کے لیے شروع کیے گئے فنانسنگ پروگرام کے تحت 10 کروڑ پرانے پنکھوں کو تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں میگاواٹ تک توانائی کی بچت ممکن ہوئی ہے۔

اسی طرح پاکستان نے روزگار اور حکومتی ضمانت پر مبنی مالی معاونت کے ساتھ اپنا پہلا اسکلز امپیکٹ بانڈ بھی متعارف کرایا ہے۔ یہ تمام اقدامات ملک میں مالی شمولیت بڑھانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، رہائشی سہولت بہتر بنانے اور توانائی کے مؤثر استعمال کے ذریعے معاشی ترقی کو نئی رفتار دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے