ظہیر انور جپہ نے رات گئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال صادق آباد کا اچانک دورہ کیا
رحیم یار خان میں عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے رات گئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال صادق آباد کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے نائٹ شفٹ میں ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور دیگر عملے کی حاضری سمیت طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے اسسٹنٹ کمشنر عمران رسول رانجھا اور متعلقہ افسران کے ہمراہ ایمرجنسی، مختلف وارڈز، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور طبی آلات کی فعالیت کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں ادویات، صفائی اور علاج معالجے کی تمام سہولیات ہر وقت یقینی بنائی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور طبی خدمات میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔