علاقائی نیوز

صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق تحصیل چونیاں اور دیگر تحصیلوں میں سیاک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ستھرا پنجاب ویسٹ مینجمنٹ کا دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے یہ اس لئے بھی مرکز نگاہ ہے کیونکہ اب عملہ دن رات ایک کرتے ہوئے شہریوں میں شعور بھی بیدار کرنے کی کوشش کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت عالمی دنیا کی نظریں بھی اس بڑے پراجیکٹ پر ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بھی بطور شہری اپنا کردار نبھائیں شہر کے مختلف علاقوں میں نہ صرف روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جا رہی ہے بلکہ خصوصی صفائی مہمات بھی چلائی جا رہی ہیں تاکہ جمع شدہ کچرے کو فوری طور پر ختم کیا جا سکے کمپنی حکام کے مطابق جدید مشینری اور اضافی افرادی قوت کو بھی میدان میں اتارا گیا ہے، جس سے صفائی کے عمل میں بہتری آئی ہے۔ گلی محلوں، بازاروں، نالیوں اور خالی پلاٹوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو صحت مند اور صاف ماحول فراہم کیا جا سکے مزید برآں، نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے نالوں کی باقاعدہ صفائی کی جا رہی ہے تاکہ بارشوں کے دوران پانی جمع ہونے کی شکایات سے بچا جا سکے۔ کمپنی کی جانب سے تحصیل چونیاں اور دیگر تحصیلوں میں مانیٹرنگ کا نظام بھی سخت کیا گیا ہے اور افسران خود فیلڈ وزٹ کر کے صفائی کے معیار کو چیک کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے