سیوریج اور برساتی نالے کے ترقیاتی منصوبے کا دورہ کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 97 کے صدر اور چیئرمین سہراب گوٹھ ٹاؤن، لالا عبدالرحیم نے علاقے میں جاری میگا سیوریج اور برساتی نالے کے ترقیاتی منصوبے کا دورہ کیا۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر سہراب گوٹھ ٹاؤن میر اورنگزیب مگسی سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
چیئرمین لالا عبدالرحیم کو منصوبے پر جاری کام، پیش رفت اور درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ سہراب گوٹھ ٹاؤن اور گلشنِ معمار کے عوام کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے، لہٰذا کام میں کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اور اسے بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے۔
لالا عبدالرحیم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، محترمہ فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد سیوریج کے دیرینہ مسائل ختم ہوں گے، جبکہ بارشوں میں پانی کی نکاسی کا مؤثر نظام قائم ہوگا، اور عوام کو ریلیف ملے گا