تازہ ترین

سونے کی قیمت کو بڑا جھٹکا، فی تولہ 14 ہزار روپے سے زیادہ سستا

عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں سونا اور چاندی دونوں سستے ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت میں 149 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 4,156 ڈالر تک آگئی۔ عالمی رجحان کے زیرِ اثر ملکی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 14,900 روپے سستا ہوکر 438,036 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 13,410 روپے کم ہونے کے بعد 374,205 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان برقرار رہا۔ فی تولہ چاندی 413 روپے سستی ہوکر 6,946 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 373 روپے کمی کے بعد 5,895 روپے ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے