سرکل آفیسر کے مطابق ملزم سے رشوت کی رقم دس ہزار روپے بھی برآمد کرلی گئی
پاکپتن میں اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار شہری سے برتھ سرٹیفکیٹ کے اندراج کےلیے رشوت لینا والا سیکرٹری یونین کونسل گرفتار کرلیا۔۔۔سرکل آفیسر کے مطابق ملزم سے رشوت کی رقم دس ہزار روپے بھی برآمد کرلی گئی سرکل آفیسر اینٹی کرپشن پاکپتن کاشف ہاشمی نے بتایا کہ سیکرٹری یونین کونسل 93 ڈی نے شہری سے برتھ سرٹیفکیٹ کے اندراج کےلیے دس ہزار روپے رشوت وصول کی،اینٹی کرپشن نے شہری کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔سرکل آفیسر نے بتایا کہ ملزم سے رشوت کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔