ریلوے اسٹیشن پر بیٹھے دو مزدور شدید زخمی ہوگئے۔
جنگشاہی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کراچی سے لاہور جانے والی تیزگام ایکسپریس سے لوہے کا ٹکڑا گرنے کے باعث ریلوے اسٹیشن پر بیٹھے دو مزدور شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر آر ایچ سی جنگشاہی منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی، بعد ازاں مزید علاج کے لیے مکلی سول اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
زخمیوں میں شامل محمد انور ولد محمد اسماعیل خاصخیلی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، جبکہ غلام حیدر ولد غلام محمد خاصخیلی تاحال زیر علاج ہیں۔
متوفی کی میت گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہوگئی۔
واقعے کے بعد پولیس اور ریلوے انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہ