رحیم یار خان میں محرم الحرام کے سکیورٹی اور ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ
رحیم یار خان میں محرم الحرام کے سکیورٹی اور ایمرجنسی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی امام بارگاہ لنگر حسینی میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اداروں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی عملی مشق کا مظاہرہ کیا۔ رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی نگرانی میں ہونے والی موک ایکسرسائز میں ریسکیو 1122، پولیس، ایلیٹ فورس، سول ڈیفنس، واسا، میپکو، میونسپل کمیٹی اور ستھرا پنجاب کے عملے نے حصہ لیا۔ فرضی مشق کے دوران ریسکیو آپریشن، ایمرجنسی رسپانس اور سکیورٹی اقدامات کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو محفوظ ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور تمام متعلقہ ادارے ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موک ایکسرسائز کا مقصد بروقت اور مؤثر رسپانس کو یقینی بنانا اور محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے انتظامات کو مزید بہتر بنانا ہے