دوسری پولیو ویکسی نیشن مہم کا آغاز 13 اپریل سے کیا جا رہا ہے
انسداد پولیو پروگرام کے تحت ضلع بھر میں اس سال کی دوسری پولیو ویکسی نیشن مہم کا آغاز 13 اپریل سے کیا جا رہا ہے۔ اس چار روزہ مہم کے دوران پانچ سال تک عمر کے 255377 بچوں کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے موضع اوڈھروال خانہ بدوش آبادی میں مہم کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اختر سمیت دیگر متعلقہ افسران اور پولیو ٹیم بھی موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو ایک قومی کاز ہے اور حکومت اس کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو لازمی طور پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں اور ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی بچے کو حفاظتی ویکسین سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا، جبکہ مہم کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی یقینی بنائے گئے ہیں۔ مہم کی کامیابی کے لیے محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائیں اور مقررہ اہداف کے حصول کو ہر صورت یقینی بنائی