علاقائی نیوز

خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 20 گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔

نصیرآباد کے علاقے میرحسن خان کھوسہ کے یونین کونسل نبی بخش خان کھوسہ کے گوٹھ ضیاد خان کھوسہ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 20 گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔ واقعے کے باعث علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار ہوگئے ہیں تفصیلات کے مطابق گوٹھ ضیاد خان کھوسہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ ہانھبی برادری کے 10 اور پیچوہا برادری کے 10 گھر مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئے۔ آتشزدگی کے باعث گھروں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا اناج، قیمتی گھریلو سامان، فرنیچر، کپڑے اور دیگر ضروری اشیاء جل کر راکھ ہوگئیں واقعے میں متعدد مویشی بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے جن میں اطلاعات کے مطابق 10 بکریاں اور 6 بیل ہلاک ہوگئے، جس سے متاثرہ خاندانوں کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ تیزی سے پھیلتی رہی تاہم فائر بریگیڈ عملے اور علاقہ مکینوں نے مشترکہ طور پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا متاثرین نے حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور فلاحی اداروں سے فوری امداد، خیمے، راشن اور مالی تعاون فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے