علاقائی نیوز

خواتین ونگ کے زیرِ اہتمام “ہر دل تک قرآن” مہم کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا

رحیم یار خان میں جماعتِ اسلامی خواتین ونگ کے زیرِ اہتمام “ہر دل تک قرآن” مہم کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں قرآنِ مجید کی تعلیمات کو عام کرنے اور اسلامی اقدار کے فروغ پر زور دیا گیا۔
رحیم یار خان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انیلا محمود نے کہا کہ دنیا بھر میں درپیش مسائل کا حل قرآنِ مجید میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگیوں اور نظام کو ترتیب دیں تو ہمارا معاشرہ ترقی، امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قرآنِ مجید انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے اور اس کی تعلیمات پر عمل کر کے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا پیغام عوام تک پہنچاتے ہوئے کہا کہ “ہر دل تک قرآن” مہم کا مقصد قرآنِ مجید کا پیغام ہر گھر اور ہر دل تک پہنچانا ہے تاکہ معاشرے کو اسلامی تعلیمات کے مطابق پروان چڑھایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے