علاقائی نیوز

اوکاڑہ کے تھانہ ستگھرہ کے علاقہ 25 جی ڈی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا

اوکاڑہ کے تھانہ ستگھرہ کے علاقہ 25 جی ڈی میں ہونے والے پولیس مقابلے کے حوالے سے ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، قتل، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانا اوکاڑہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی

اوکاڑہ کے تھانہ ستگھرہ کے علاقہ 25 جی ڈی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت فلک شیر کے نام سے ہوئی ہے جو قتل، ڈکیتی، سرقہ اور دیگر متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے اس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ضلع میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے