امام بارگاہ اڈا گلمرگ میں سیکیورٹی و انتظامی امور کا معائنہ کیا
رحیم یار خان میں ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ اور ڈی پی او عرفان علی سموں کا محرم الحرام انتظامات کے جائزہ کے لیے امام بارگاہوں کا دورہ۔امام بارگاہ لنگر حسینی، حیدری ٹرسٹ اور حسینی امام بارگاہ اڈا گلمرگ میں سیکیورٹی و انتظامی امور کا معائنہ کیا۔
رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر نے محرم الحرام کے دوران عزاداران کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی صفائی ستھرائی، روشنی، سی سی ٹی وی نگرانی اور ہنگامی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک فاروق احمد سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی دورے میں شریک رہے۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے مکمل طور پر متحرک ہیں، منتظمین جلوس و مجالس انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان، مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ ڈی پی او عرفان علی سموں کا کہنا تھا کہ حساس مقامات کی فول پروف سیکیورٹی اور مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔محرم الحرام کے دوران حکومت کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کی جائے۔ محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا