افسران کی مبینہ سرپرستی میں جنگل کی غیرقانونی کٹائی جاری ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں
مٹھیانی کے قریب گاؤں زبیر پنہور کے نزدیک رات کی تاریکی میں محکمہ جنگلات کے ملازمین اور چوکیدار صفر ماچھی سمیت دیگر افسران کی مبینہ سرپرستی میں جنگل کی غیرقانونی کٹائی جاری ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔مقامی رہائشیوں ذوالفقار علی پنہور اور دیگر کے مطابق فجر کے وقت جب کچھ افراد جنگل میں پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ جنگل کے قیمتی درخت کاٹ کر لکڑی چوری کی جا رہی ہے۔ رہائشیوں نے مبینہ طور پر ایک لکڑی چور کو پکڑ لیا، جس کی شناخت گاؤں جمع خان پنہور کے رہائشی رشید پنہور کے نام سے ہوئی۔ تاہم مزاحمت اور دھکم پیل کے دوران وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ جنگل کی کٹائی اور لکڑی کی چوری کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے، جس کے باعث سرکاری جنگل کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔رہائشیو…