• مئی 23, 2022

پشاور: کم گیس پریشر سے گھریلو صارفین پریشان، سی این جی سٹیشنز پر بھی خواری

پشاور: پشاور میں گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشرکے مسائل حل نہ ہو سکے، گھریلو صارفین جہاں پریشان ہیں تو وہیں سی این جی سٹیشنز کے سامنے بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

پشاور کے اندرون شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں سوئی گیس کا غائب ہونا معمول بن چکا ہے، شہریوں کو ایک طرف جہاں گھروں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مسائل کا سامنا ہے تو وہیں سی این جی سٹیشنز کے سامنے بھی گیس کے حصول کے لیے گھنٹوں قطاروں میں انتظار کرنا پڑ رہا ہے، شہری کہتے ہیں حکومت اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

خیبرپختونخوا میں گھریلوصارفین کو ریلیف دینے کےلیے سی این جی سٹیشنز پر ہفتے میں تین دن پیر، بدھ اور جمعہ کو صبح 9 سے شام 5 بجے تک گیس فراہم کی جارہی ہے جبکہ باقی دنوں میں مکمل پابندی عائد کی گئی ہے تاہم اس اقدام سے بھی گھریلو صارفین کو ریلیف نہیں مل رہا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 01 March 2022 | A1 TV

Read Next

مارچ کے اسلام آباد پہنچنے تک بے شمار معجزات پیش آئینگے: یوسف گیلانی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے