سارہ ٹنڈولکر اور راج ویر دیول کی شادی کی خبریں بے بنیاد قرار، حقیقت سامنے آگئی
ممبئی: بھارتی کرکٹ اسٹار سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر اور بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے راج ویر دیول کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ ٹنڈولکر کے قریبی ذرائع نے دونوں کی شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سارہ اور راج ویر دیول کی اب تک ایک دوسرے سے ملاقات بھی نہیں ہوئی، اس لیے ان کی شادی سے متعلق خبریں محض افواہیں ہیں۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر اس وقت اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات اور مستقبل کے اہداف پر توجہ دے رہی ہیں۔ وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق معاملات کو عوامی سطح پر زیر بحث لانے سے گریز کرتی ہیں، جبکہ انہوں نے شادی کی افواہوں پر خود بھی کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔
سارہ ٹنڈولکر اس سے قبل اپنے بھائی ارجن ٹنڈولکر کی شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کر چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھائی کی شادی کی تقریب نے انہیں مستقبل میں اپنی شادی کے انتظامات، تیاریوں اور ذاتی پسند ناپسند کے بارے میں سوچنے کا موقع فراہم کیا۔
واضح رہے کہ سارہ ٹنڈولکر کا نام ماضی میں بھارتی کرکٹر شبمن گل کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے اور دونوں کی شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہیں۔
تاہم سارہ اور راج ویر دیول کی شادی کے حوالے سے سامنے آنے والی تازہ خبروں کی تاحال کوئی مستند تصدیق موجود نہیں، جبکہ بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں ان دعوؤں کو مسترد کیا گیا ہے۔
