ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے اپنے بیٹے ویہان کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کرکے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی۔ دیوالی کے موقع پر سامنے آنے والی فیملی تصویر میں پہلی مرتبہ ننھے ویہان کا چہرہ بھی دکھائی دیا۔

کترینہ اور وکی کوشل نے آٹھ نومبر کوسوشل میڈیا پر ایک خوبصورت خاندانی تصویر پوسٹ کی، جس میں دونوں اداکار اپنے بیٹے کے ہمراہ روایتی لباس میں نظر آئے۔ اس تصویر کے ذریعے جوڑے نے اپنے مداحوں کو دیوالی کی مبارکباد بھی پیش کی۔

شیئر کی گئی تصویر کے ساتھ دونوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کی زندگی کی سب سے روشن دیوالی ہے۔ انہوں نے اس تہوار کے موقع پر سب کے لیے محبت، روشنی اور خوشیوں کی دعا بھی کی۔

تصویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے تبصروں اور پسندیدگی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ صارفین نے ننھے ویہان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور جوڑے کی خوشیوں بھری فیملی تصویر کو خوب سراہا۔

دونوں کی جانب سے بیٹے کو سوشل میڈیا پر متعارف کرانے کے اس انداز کو بھی مداحوں نے پسند کیا، کیونکہ جوڑا اب تک اپنی نجی زندگی کو زیادہ تر میڈیا کی نظروں سے دور رکھتا آیا ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے سات نومبر 2025 کو اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔ اس خوشخبری کے بعد بالی ووڈ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہوئے تھے۔

اب دیوالی کے موقع پر بیٹے کی تصویر سامنے آنے کے بعد یہ خبر ایک مرتبہ پھر شوبز حلقوں اور سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *