گھوٹکی: رونتی کچے میں پولیس اور رینجرز افسران متحرک، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ گھوٹکی کے رونتی کچے میں پولیس اور رینجرز افسران کا اہم دورہ، کچے میں جاری آپریشن، امن و امان کی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا گیا، پولیس پکٹس کا معائنہ بھی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سیکٹر کمانڈر رینجرز بریگیڈیئر نوید عباس، ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران اور ونگ کمانڈر فرحان ملک نے رونتی کچے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی گھوٹکی نے سیکٹر کمانڈر رینجرز کو کچے میں جاری آپریشن اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ رینجرز اور پولیس افسران نے پولیس پکٹس بیا ٹو اور بیا فور کا معائنہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ دورے کے اختتام پر رونتی کچے سمیت ضلع گھوٹکی میں پائیدار امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *