وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں درپیش عوامی مسائل اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ایس پی رورل ذیشان کی صحافیوں سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران صحافیوں نے علاقے کے مختلف مسائل، شہریوں کو درپیش مشکلات اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عوامی شکایات کے ازالے اور پولیس و صحافیوں کے درمیان رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایس پی رورل ذیشان نے صحافیوں کے لیے واٹس ایپ گروپ تشکیل دینے کا اعلان کیا، جس کے ذریعے صحافی جرائم، امن و امان کی صورتحال اور دیگر عوامی مسائل کی براہِ راست نشاندہی کر سکیں گے، تاکہ متعلقہ معاملات پر بروقت توجہ دی جا سکے۔
ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پولیس اور صحافیوں کے درمیان بہتر رابطہ اور باہمی تعاون سے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل میں مدد مل سکتی ہے۔
صحافیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ملاقات کے اختتام پر ایس پی رورل ذیشان کی جانب سے صحافیوں کے لیے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *