اداکارہ حرا مانی کی میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کی جانب سے اعتراض

حرا مانی کے میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے شیئر کیا جانے والا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگیا ہے، جس پر صارفین کی مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

ویڈیو میں حرا مانی کو شوٹنگ سیٹ پر صوفے پر موجود دیکھا جا سکتا ہے، جہاں میک اپ آرٹسٹ ان کی میک اپ کی تیاری کر رہے ہیں۔

کلپ میں میک اپ آرٹسٹ حرا مانی کے بارے میں تعریفی گفتگو کرتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ ایک منظر میں وہ اداکارہ کی پیشانی پر بوسہ بھی دیتے ہیں۔

دونوں کے درمیان دوستانہ روابط ہیں، تاہم ویڈیو کے پھیلنے کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے اس عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *