• اکتوبر 30, 2020

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے اتے ہی، سرجیکل ماسک کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

 

راچی : شہر قائد میں کروناوائرس کا کیس سامنے آتے ہی سرجیکل ماسک کے ڈبے کی قیمت میں1500روپے تک اضافہ ہو گیا اور 80روپےوالاڈبہ2500روپےتک فروخت ہونےلگا

تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کیس سامنے آنے پر سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، 50 سرجیکل ماسک کےڈبےکی قیمت میں1500روپےتک اضافہ ہوا اور 80 روپے والا ڈبہ 2500 روپے تک فروخت ہونے لگا۔

ذرائع کا کہنا ہے جس کے پاس ماسک ہے وہ بلیک کررہا ہے،ماسک بیرون ملک اسمگل ہورہے ہیں،مارکیٹ میں ہرگھنٹے بعد ماسک کے ریٹ تبدیل ہورہے ہیں۔

خیال رہے پاکستان میں کوروناوائرس کے دو مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے ، کراچی میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے شخص کی شناخت یحییٰ جعفری کے نام سے ہوئی ہے جو زیارت کر کے چند روز قبل ایران سے کراچی پہنچا تھا جبکہ دوسرے شخص کا تعلق قبائلی علاقے سے ہے اور وہ بھی ایک ہفتے قبل ایران سے لاہور پہنچا تھا۔

متاثرہ شخص میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خون کے نمونے لے کر قومی ادارہ صحت بھیجے گئے۔

کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر بلوچستان اور سندھ نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

۔وزیراعظم پاکستان ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے

Read Next

بلبل خیبر مہ جبین قزلباش کا انتقال

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے