• اکتوبر 30, 2020

پاکستان کا گرے لسٹ کے متعلق فیصلہ آج ہوگا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے 5 روزہ اجلاس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا ، آج فیصلہ ہوگا کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں؟

 

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔

اس اجلاس میں پاکستان، منگولیا اور آئس لینڈ کے گرے لسٹ سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

یاد رہے اس سے قبل 2012 سے 2015 تک بھی پاکستان ایف اے ٹی ایف واچ لسٹ میں شامل رہا ہے ۔

ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہےکہ پاکستان ایکشن پلان پر تیزی سے عمل کر رہا ہے ۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شہباز شریف کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے :فواد چوہدری

Read Next

عمر اکمل نے اس بات کااعتراف کرلیا کہ وہ بکی سے ملا ہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے