• ستمبر 30, 2022

90سال میں پہلی مرتبہ برطانیہ میں افریقی جانور کی پیدائش

برطانیہ کے ایک چڑیا گھر میں 90 سالوں میں پہلی بار  ”آرڈوارک” جانور کی پیدائش ہوئی ہے۔

یہ جانور 4 جنوری کو چیسٹر کے چڑیا گھر میں پیدا ہوا تھا لیکن حال ہی میں پتہ چلا کہ یہ مادہ ہے، اس کا نام ہیری پوٹر سیریز میں دکھائی جانے والی ڈوبی کے نام پر رکھا گیا ہے۔

بچے کی پیدائش بغیر بالوں والی جھریوں والی جلد، انوکھے کانوں اور بڑے بڑے پنجوں کے ساتھ ہوئی ہے، چیسٹر چڑیا گھر کی ویب سائٹ کے مطابق، بچے کو خاص نگہداشت میں رکھا جا رہا ہے، اور چڑیا گھر کی انتظامیہ ہی اس کا چوبیس گھنٹے خیال رکھ رہی ہے، اسے ہر گھنٹے مخصوص غزا دی جارہی ہے تاکہ اسے طاقت مل سکے۔

چیسٹر چڑیا گھر نے 18 فروری کو ٹوئٹر پر پوسٹ کے ذریعے آرڈوارک کی پیدائش کی خوشخبری لوگوں کو سنائی۔ ویب سائٹ کے مطابق، ارڈورک صحارا افریقہ میں پائے جاتے ہیں جہاں انہیں موسمیاتی تبدیلیوں اور غیر قانونی شکار سے شدید خطرہ لاحق ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

International News | 21 February 2022 | A1Tv

Read Next

برطانیہ کورونا پابندیاں ختم کرنے کوتیار،اب آئسولیشن کی ضرورت نہیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔