• جنوری 16, 2021

8 دسمبر کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا: فضل الرحمان

ملتان:مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت کی نظریں لاہور پر ہیں، حکومت مخالف تحریک تیزی سے آگے بڑھے گی، 8 دسمبر کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کی حکمت عملی پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں طے ہوگی، اجلاس میں تمام زمینی حقائق پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ملتان کے عوام نے سلیکٹڈ کو مسترد کر دیا، حکومت کو عوام نظر نہیں آتے تو جلسہ کیا نظر آئے گا، حکومتی رٹ ختم ہوچکی، عوام کے معاملات سے حکومت لاتعلق ہوگئی ہے۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا ہم نے حکومت کے عزائم کو مات دے دی، گھنٹہ گھر کے لوہاری گیٹ پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی، ہم اپنے شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں، ہم نے انہیں مات دے دی اور ان کے عزائم ناکام بنا دیئے۔ ان کا کہنا تھا یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں نے قربانی دی، ان کے بیٹے پولیس گردی کا نشانہ بنے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دس بلین ٹری سونامی منصوبہ: سپریم کورٹ کا نوٹس

Read Next

کرپٹ اپوزیشن غیر ذمہ دارانہ حرکتیں کر رہی ہے: شبلی فراز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے