• اکتوبر 20, 2020

کابینہ کے70 فیصد ارکان اپنے اخراجات کی تفصیلات نہیں بتا سکتے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کابینہ کے 70 فیصد افراد اپنے اخراجات کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ نہیں کر سکتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے عسکری قیادت سے ملاقات خفیہ نہیں تھی اور عسکری قیادت کی دعوت پر ہی پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت سے ملاقات میں گلگت بلتستان سے متعلق معاملے پر بات ہوئی تھی تاہم عسکری قیادت سے ملاقات جس مقصد کے لیے کی وہ فوت ہو گئی کیونکہ عسکری قیادت نے کہا کہ وہ سیاست میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مختلف وزرا نے عسکری قیادت سے ملاقات پر بیان دیے۔

انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے فوراً بعد ہی قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے بلاوے شروع ہو گئے ہیں۔ ٹروتھ کمیشن کی تحقیقات سامنے آئیں تو خبروں کے لیے مواد زیادہ ہو جائے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سمیت کابینہ کے وزرا ذرائع آمدن بتانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم کا گھر، گاڑیاں اور کتے ہیں لیکن وہ ٹیکس نہیں دیتے۔ کابینہ کے 70 فیصد افراد اپنے اخراجات کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ نہیں کر سکتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں مڈل سکولز کھل گئے

Read Next

عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے