• جولائی 30, 2021

60 ہزار عازمین حج کے قافلے مکہ مکرمہ پہنچ گئے، آج سے مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز

مکہ مکرمہ: عازمین حج آج مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ آج رات سے مناسک حج کی ادائیگی شروع ہو جائے گی۔ رواں برس 60 ہزار مقامی عازمین کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پیر کو وقوف عرفہ اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا۔ رواں برس عازمین حج مسجدا لحرام سے میدان عرفات اور مزدلفہ پیدل نہیں جائیں گے بلکہ خصوصی بس سروس چلائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ  حج سمارٹ کارڈ  بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ جس کا مقصد حجاج کرام کی خیموں اور ہوٹلوں تک رسائی اور مقامات مقدسہ میں منتقلی یقینی بنانا ہے۔ مسجد الحرام میں عازمین حج کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Read Next

جرمنی میں بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 103 ہوگئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے