• نومبر 29, 2021

6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائینگی: فواد چودھری

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ انشاللہ 6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائینگی، سیاسی مخالفین کا کام ہے مایوسی اور جھوٹ پھیلانا، ایسے میں تحریک انصاف کے کارکنان حقائق بیان کرنے میں کردار ادا کریں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کورونا کیخلاف شاندار حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا، آج ہم دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات میں ہیں، پاکستان کسی علیحدہ سیارے پر نہیں ہے، حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستان کی انڈسٹری بحال ہو چکی ہے، کنسٹرکشن سیکٹر پوری طرح فعال ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ زرعی معیشت خوشحال ہے، آئی ٹی ایکسپورٹس میں تین گنا اضافہ ہوا ہے، مزدور، کسان، انڈسٹری تمام کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Read Next

امریکہ کیساتھ کشیدگی، ایران نے بڑے پیمانے پر بحری مشقوں کا آغاز کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے