• دسمبر 1, 2021

6بڑی جامعات کے طلباء کا لاہور گریژن کا دورہ،جوانوں کے حوصلے کی تعریف

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی 6 بڑی جامعات کے طلباء نے لاہور گریژن کا دورہ کیااور جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جامعات کے طلبا کو لاہور گریژن کے دورہ کے دوران پاک فوج کی تربیتی سرگرمیوں، معمول کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا جبکہ طلبا نے پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق طلبانےجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں،بلندعزم اورحوصلےکی تعریف کی جبکہ جامعات کےوائس چانسلرزاوراساتذہ بھی اس موقع پرموجودتھے۔

طلبا نے آرمر، آرٹلری اور انفنٹری یونٹس کے جوانوں سے ملاقات کی اور آؤٹ ڈور فیلڈ سرگرمیوں میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حکومت کا اسلام آباد کے سیکٹرز اور دیہی علاقوں میں فرق ختم کرنے کا منصوبہ

Read Next

ازبکستان کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کا طورخم اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے