• دسمبر 7, 2021

52 سالہ پال رڈ دنیا کے ’پرکشش ترین مرد‘ قرار

معروف لائف اینڈ اسٹائل اور فیشن میگزین ’پیپلز‘ نے امریکی اداکار پال رڈ کو 2021 کا دنیا کا ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دیا ہے۔

اعزاز ملنے پر حیرانی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دوستوں سمیت دنیا کے زیادہ تر افراد انہیں ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دیے جانے پر حیران ہوں گے۔

اداکار کے مطابق جب لوگ سنیں گے کہ 52 سالہ اداکار کو پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا ہے تو لوگ اس پر یقین ہی نہیں کریں گے۔

پال رڈ نے زائد العمری میں ’پرکشش ترین مرد‘ کا اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ معروف افراد جیسا کہ براڈ پٹ، جارج کلونی اور ادریس ایلبا سمیت ان افراد کے ساتھ ڈنر کر سکیں گے جو پہلے یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

پال رڈ نے 1990 میں اداکاری کا آغاز کیا وہ اب تک متعدد سائنس فکشن اور میگا بجٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

پیپلز میگزین ہر سال نومبر میں ’پرکشش ترین مرد‘ کے اعزاز کا اعلان کرتا ہے اور اس سال سے قبل تین سال تک ’پرکشش ترین مرد‘ کا اعزاز حیران کن طور پر سیاہ فام مردوں کو حاصل رہا۔

سال 2020 میں دنیا کے ’پرکشش ترین مرد‘ کا اعزاز سیاہ فام امریکی اداکار 33 سالہ مائیکل بی جارڈن کو دیا گیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکا کی3یونیورسٹیوں میں بم کی جھوٹی اطلاع

Read Next

حمائمہ ملک نے مداحوں سے دُعا کی اپیل کر دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے