• مئی 23, 2022

‘سمال اور میڈیم انڈسٹریز کیلئے پالیسیاں متعارف کروا دیں، ملک تیزی سے اوپر جائے گا’

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق حکومتیں ملکی معیشت درست کرنے میں ناکام رہیں، ہم سمال اور میڈیم انڈسٹریز کیلئے پالیسیاں لے کر آئے ہیں۔ رکاوٹیں ختم کر دیں، اب پاکستان تیزی سے اوپر جائے گا۔

لاہور میں انڈسٹریل پیکج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک صنعتوں کی وجہ سے آگے بڑھتے ہیں۔ کبھی برآمدات پر توجہ نہیں دی گئی، زرمبادلہ کم ہوجانے کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ جو پیکج آج دیا وہ پہلے ہی بزنس کمیونٹی کو دے دینا چاہیے تھا۔ حکومت میں آتے ہی فیصلہ کیا تھا صنعتوں پرتوجہ دینی ہے، پرکشش مراعات کی بنیاد پر سرمایہ کار راغب ہوتے ہیں، ماضی میں طویل مدتی منصوبہ بندی نہ ہونے سے معاشی نقصان ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کیلئےہم نےسپیشل کورٹس بنادیں، اوورسیز پاکستانی پلاٹس خریدتےتھےلیکن قبضےہوجاتےتھے، آئی ٹی انڈسٹری میں بھارت ہم سےبہت آگےنکل گیا، آئی ٹی انڈسٹری کو پہلے مراعات ہی نہیں دی گئیں، پہلی بار ہم آئی ٹی کمپنیوں کومراعات دے رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم اہم اتحادی چوہدری برادران کو منانے لاہور پہنچ گئے

Read Next

پٹرول 12 روپے مہنگا کر کے 10 روپے کمی کی خوشخبری سنائی گئی: شیری رحمان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے