
جوہی کونیکٹ ریٹیلرز کی جانب سے زونل مینیجر کے خلاف ہاتهوں میں ڈیوائسز اٹھا کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جوہی کونیکٹ رٹیلرز عبدالحفیظ لغاری، وزیر علی لغاری، ضامن علی اور دیگر نے احتجاجی مظاہرہ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے HBl زونل مئنیجر دادو تعینات ہوتے ہوئے احساس کفالت میں غیرقانونی مردہ خواتين کے قسط نکالنے اور غیر قانونی کاموں پر فورس کیا جاتا ہے، انکار پر گذشتہ دو ماہ سے 20 سے زائد ریٹلرزکے ڈیوائسز بند کیے گئے، انہوں نے کہا ہے HBLکونیکٹ انتظامیہ کو ای میل کرنے کے باوجود زونل مئنیجر کے خلاف کوئیسے کارروائی نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام میں ہمارے ڈیوائسزپرغیرقانونی کاموں پر مجبور کیا جا رہا ہے نہ کرنے پر انتقامی کاروایوں میں ڈیوائز بند کیے گئے ہیں انہوں نے انچارج احساس کفالت پرگرام ثانیہ نشستر اور چیف جسٹس آف پاکستان سمیت اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا