• مئی 24, 2022

کراچی: گلشن اقبال میں دو گھریلو ملازمائیں 45 لاکھ کا سونا لوٹ کر فرار

کراچی: گلشن اقبال میں دو گھریلو ملازمائیں 45 لاکھ کا سونا لوٹ کر فرار ہو گئیں، 2 روز قبل ہونے والی واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

واقعہ گلشن اقبال بلاک 13 میں پیش آیا جہاں دو گھریلو ملازمائیں بنگلے کا صفایا کر گئیں،دونوں خواتین ملزمان آپس میں ماں بیٹی ہیں، انہوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے گھر میں موجود معمر افراد کو نشہ آور چائے پلاکر بے ہوش کر دیا اورکمروں میں رکھے گئے سونے کی بھاری مقدار جس کی مالیت 45 لاکھ روپے بتائی گئی ہے، لوٹ کر فرار ہو گئیں۔

کراچی پولیس نے 2 روزقبل واقعے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کیا جس کے مطابق تاجر نے 5 ماہ قبل ماں، بیٹی شمیم اور حمیرا کو گھر کے کام پر رکھا، دونوں ملازمائیں صبح 8 بجے آتیں، 4 بجے واپس جاتی تھیں، انہوں نےاہلخانہ پر پہلے اپنا اعتماد قائم کیا اور بعد ازاں واردات کر ڈالی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کیا نیٹ فلکس پر پاکستان کی پہلی ویب سیریز نشر کی جائے گی؟

Read Next

سپریم کورٹ: طارق انیس کیخلاف درخواست غیر مؤثر ہونے کی بنا پر نمٹا دی گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے