• مئی 25, 2022

غلط خبر کو بنیاد بنا کر کسی کو بھی جیل میں ڈال سکتے ہیں، سعید غنی

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا ہے کہ پیکا قانون کے تحت زبان بندی کی کوشش کی گئی ہے۔

 انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے خبردار کیا کہ غلط خبر کو بنیاد بنا کر کسی کو بھی جیل میں ڈال سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے آج بھی مخالفین پر الزامات لگاتے ہیں۔

پیپلپزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا کہ ماضی میں ایسے اقدامات کی مثال نہیں ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ جھوٹ پی ٹی آئی نے بولا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ حکومت نےخوشخبری سنائی ہے کہ مارچ میں بجلی مزید مہنگی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس طرح 60 ارب روپے عوام کی جیبوں سے مزید نکالے گی۔

سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں پٹرول 160 روپے فی لٹرہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک نااہل حکومت ہے، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

 صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ عوام لانگ مارچ میں شامل ہوکرحکومت سے چھٹکارہ حاصل کریں۔

Read Previous

سعودی عرب:سرکاری دفاتر اور مساجد میں شارٹس پہننےپر پابندی عائد

Read Next

عالمی شہرت یافتہ قوال زمان ذکی تاجی کا انتقال ہو گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے