
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک رہے گا ۔تاہم اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب،وسطی اور جنوبی خیبر پختو نخوا میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان۔
پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک رہے گا ۔تاہم شام/رات شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔
آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11 ،کالام منفی 07،استور ، گوپس منفی 05،مالم جبہ، اسکردو منفی 03، ہنزہ،قلات،اننت ناگ، بگروٹ منفی 02 ، دیر اور سری نگر میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Tags: 92 news headlines today a1 tv a1tv a1tv pakistan news update pakistan news weather update today