• ستمبر 30, 2022

کورونا مزید 29 افراد کی جان لے گیا، چوبیس گھنٹے کے دوران 2662 نئے مریض

اسلام آباد:  ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ چھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 29 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 801 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 86 ہزار 361 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 662 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 95 ہزار 430، سندھ میں 5 لاکھ 58 ہزار 826، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 10 ہزار 726، بلوچستان میں 35 ہزار 96، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 193، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 112 جبکہ آزاد کشمیر میں 41 ہزار 978 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 57 لاکھ 99 ہزار 168 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 307 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 79 ہزار 921 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 566 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 29 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 801 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 363، سندھ میں 7 ہزار 980، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 130، اسلام آباد میں 999، بلوچستان میں 371، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 769 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

میئر ڈیرہ اسماعیل خان کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

Read Next

مولانا فضل الرحمان کو اپنی حیثیت کا پتہ چل گیا: علی امین گنڈا پور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔