• جون 24, 2021

30 سال سے زائد عمر کے افراد کو کل سے ویکسین لگنا شروع ہو جائے گی: اسد عمر

اسلام آباد: اسد عمر نے کہا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد کو کل سے ویکسین لگنا شروع ہو جائے گی، رجسٹریشن کرانے والوں کو آج سے میسج آنا شروع ہو جائے گا۔

دوسری جانب کورونا وائرس سے 102 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 89 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 461 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 70 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 32 ہزار، سندھ میں 3 لاکھ 4 ہزار 571، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 28 ہزار 561، بلوچستان میں 24 ہزار 318، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 454، اسلام آباد میں 80 ہزار 10 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 547 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 26 لاکھ 54 ہزار 997 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 528 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 10 ہزار 143 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 424 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 102 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 89 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 704، سندھ میں 4 ہزار 869، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 875، اسلام آباد میں 741، بلوچستان میں 270، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 523 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارتی ائیر فورس کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

Read Next

دوسروں کے منصوبوں پر تختیوں کے علاوہ وزیر اعظم کا کوئی کارنامہ نہیں: بلاول بھٹو

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے