• جون 24, 2021

30 سال حکومت کرنیوالے حساب دینے کو تیار نہیں، شور مچایا ہوا ہے: وزیراعظم

لاہور:  وزیراعظم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے نام سے یونین بنی، سب اکٹھے ہوئے ہیں، 30 سال حکومت کرنیوالے حساب دینے کو تیار نہیں، شور مچایا ہوا ہے، طاقتور کو قانون کے تابع لانا ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کمزور کو اوپر اٹھانے کیلئے ریاست نے ذمہ داری لینی ہے، کم لاگت ہاؤسنگ سکیم لانے میں 2 سال مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، فور کلوژرلا کی وجہ سے بینک قرض نہیں دیتا تھا، بھارت جیسے ملک میں گھروں کیلئے 10 فیصد قرض دیا جاتا ہے، یورپ، امریکا میں 80 فیصد لوگوں کو گھروں کیلئے قرض دیا جاتا ہے، حکومت ہر گھر پر 3 لاکھ روپے سبسڈی دے رہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کم لاگت ہاؤسنگ سکیم انقلاب کی شروعات ہے، کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیں گے، ہاؤسنگ سیکٹر سے 30 صنعتیں وابستہ ہیں، ہاؤسنگ انڈسٹری سے بیروزگاری کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں کورونا سے حالت ابتر ہیں، لوگوں کو آکسیجن نہیں مل رہی، لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، عوام بھارت کے حالات کو دیکھیں، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام ماسک ضرور پہنیں۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ سے زائد گھر بنائے جائیں گے، گھر کا رقبہ 3 مرلے سے بڑھا کر ساڑھے 3 مرلے کر دیا، کم لاگت ہاؤسنگ کے تحت گھر کی قیمت 14 لاکھ 30 ہزار روپے ہے، سستے گھروں کا دائرہ کار پنجاب کی ہر تحصیل تک بڑھائیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Islam ka Safar | Aymen Butt & Maryem Amen | A1 Tv | Ramadan Transmission | 06 th May 2021

Read Next

‘عمران خان آئی ایم ایف ڈیل پر بات مان لیتے تو معیشت تباہ نہ ہوتی، قوم سے معافی مانگیں’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے