• ستمبر 20, 2021

3روز میں ٹماٹر کی قیمت میں 100 روپے کلو اضافہ

گوجرانوالہ ( )ضلع بھر میں ٹماٹر کی قیمت آ سمان کو چھونے لگی ،تین روز کے دوران فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں 100روپے اضافہ ہو گیا جبکہ دیگر سبزیاں بھی مہنگی ہو گئیں ۔ سبزیوں کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ سے شہری پریشان ہیں ،ضلع بھر میں100سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعینات ہیں لیکن مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں نے غریب اور سفید پوش طبقے کے ہوش اڑا دئیے ہیں۔گوجرانوالہ میں ٹماٹر 3 روز قبل40روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا جو اب 140روپے فی کلو گرام کے حساب سے بک رہا ہے ۔ ادرک دو دن قبل 320روپے فی کلو تھا جو اب 450روپے ہے ۔کھیرے 70 سے 130روپے تک پہنچ گئے ہیں، اسی طرح پیاز 50 سے بڑھ کر 90روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کا قیمتوں پر کوئی کنٹرول نہیں ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ سبزیاں منڈی سے سستی ملیں گی تو وہ بھی قیمتوں میں کمی کر دیں گے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ایل پی جی کی سلنڈر میں منتقلی غیر قانونی ,دکانیں سیل ,کاروبار کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کا حکم

Read Next

سینتیس کروڑ کے 7 ترقیاتی منصوبے منظور

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے