• مئی 24, 2022

29 ویں قومی سکی میں گلگت بلتستان سکاوٹس نے میدان مار لیا

لاہور:  29 ویں قومی سکی میں گلگت بلتستان سکاوٹس نے میدان مار لیا، مہمان خصوصی ائیر مارشل معغیز افضل نے اتھلیٹ میں میڈلز اور فاتح ٹیم کو ٹرافی دی۔

پاکستان کے سب سے بڑے سکی سلوپ پر ملک بھر سے دس سکی ٹیموں کے 70 سے زائد اتھلیٹس نے حصہ لیا اور برف کے کھلے سلوپ پر اپنا لوہا منوانے کی بھرپور کوشش کی۔ روایتی حریف ٹیموں پاکستان ائیر فورس ، پاکستان آرمی اور گلگت بلتستان سکاؤٹس کے ماہر اتھلیٹس مدمقابل رہے لیکن پہلی تینوں پوزیشن کیساتھ گلگت بلتستان سکاؤٹس نے گولڈ ، چاندی اور سلور میڈلز اپنے نام کئے اور 29 قومی سکی کی ٹرافی حاصل کی۔

سکی فائنل مقابلے میں مہمان خصوصی ائیر مارشل معغیز افضل نے اتھلیٹ میں میڈلز جبکہ فاتح ٹیم کو ٹرافی دی۔ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے جشن کے طور پر اپنے آفیسرز کے ہمراہ رقص کیا۔

ونٹر سپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری پانچویں سنو باڈی کے مقابلوں میں گلگت بلتستان ٹیم کے ایتھلیٹ خالد نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فیصل آباد: پولیس کی کارروائی، 3 افراد زیر حراست، 5 ہزار سے زائد پتنگ برآمد

Read Next

The Ranjha Show With Tabbasum Riaz Ranjha | Subh Se Alif Bey Sun Li | Funny Road Show | 11-02-2022

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے