• ستمبر 27, 2022

25 مئی کے واقعات میں ملوث پولیس افسران کیخلاف پنجاب حکومت کی تحقیقات مکمل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران ہونے والے پر تشدد واقعات میں ملوث پولیس افسران کیخلاف پنجاب حکومت کی تحقیقات مکمل ہو گئی۔

وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے نہتے کارکنوں پر تشدد کرنے یا حکم دینے والے پولیس آفیسرز کے خلاف تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں ۔آج ہی مقدمات کے حوالے سے کارروائی سامنے آجائے گی۔ سیاسی رہنما بھی اگر اس غیر قانونی عمل میں ملوث ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں ڈاکٹر شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا ۔اسلام آباد پولیس نے اپنی تحویل میں رکھنے کے دوران شہباز گل پر تشدد کیا ۔اسلام آباد پولیس کی تحویل سے جب شہباز گل کو جیل لایا گیا تو ان کا میڈیکل ہوا جس کی رپورٹ میں ڈاکٹرز نے ایک سے دو مقامات کی نشاندہی کی جہاں پر شہباز گل پر تشدد ہوا ۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جو فورسز آمنے سامنے آئیں اس پر وزیراعلی پنجاب نے دانش مندانہ فیصلہ کیا۔ وزیراعلی کی ہدایت کے بعد پنجاب پولیس کو واپس بلایا گیا ۔وزیر داخلہ کے منصب سے تبدیل کرنا یا نہ کرنا عمران خان کا اختیار ہے ۔ حکم ہوا تو وزرات کیا ایم پی اے شپ بھی چھوڑ دوں گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

شعیب اختر کی گھٹنے کے آپریشن کے بعد وطن واپسی

Read Next

حکومت کا لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کا اعلان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔