• ستمبر 19, 2021

25 جولائی کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے: راجہ فاروق حیدر

مظفر آباد:  راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ 25 جولائی کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے، آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر شائع کر رہے ہیں۔

لیگی رہنما راجہ فاروق حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے بطور احتجاج حلف اٹھایا، دھاندلی کے خلاف آزاد کشمیر مہاجرین اور تارکین وطن کے ساتھ مل کر احتجاج کرینگے، عوام تک حقائق پہنچائیں گے۔

راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوامی مفادات کے خلاف قانون سازی اور اقدامات سے پوری قوت سے جواب دیں گے، 25 جولائی کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے، بھرپور احتجاج کرینگے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں برساتی نالوں پر دن رات انسداد تجاوزات آپریشن جاری

Read Next

شہزاد اکبر نے ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو معاف کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے