• جنوری 28, 2021

2020 کا اختتام اور 2021 کا آغاز ہوگیا، دنیا بھر میں جشن کا سماں، تقریبات کا اہتمام

لاہور: سال نو کے آغاز پر دنیا بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ دبئی کے برج الخلیفہ پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے دنیا کی بلند ترین عمارت سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں بھی رنگ گئی۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، بیجنگ میں لائٹ شو منسوخ کر کے شاندار گالا سجایا گیا۔ دبئی کے برج الخلیفہ پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے دنیا کی بلند ترین عمارت سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں بھی رنگ گئی۔

2021 کا سب سے پہلے نیوزی لینڈ نے استقبال کیا، آکلینڈ کے سکائی ٹاور پر شاندار آتش بازی ہوئی۔ آسٹریلیا کے سڈنی برج پر زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، کورونا پابندیوں کے باعث علاقے میں ہوکا عالم تھا۔ فرانس میں نئے سال کے موقع پر ریستورانوں، ثقافتی میلوں پر سخت پابندیاں رہیں، لندن میں بھی نئے سال کی رونقیں ماند پڑ گئیں۔

بھارت میں دلی بمبئی سمیت کئی بڑوں شہروں میں رات کا کرفیو رہا۔ ترکی میں بھی چار روز کے لیے کرفیو ہے، لوگوں کو پیر تک گھروں میں رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ عالمی وبا کے پیش ِ نظر اس بار سالِ نو کی تقریبات کہیں ممکن ہو سکیں اور کہیں لوگوں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نئے سال کا پہلا سورج نئی امیدوں، امنگوں اور خوشیوں کی نوید لیے طلوع ہوگیا

Read Next

نئی دہلی میں سردی کا 15 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے