• مئی 26, 2022

2019 میں لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی بازیاب، اغواکار والدین نکلے

امریکہ میں دو ہزار انیس سے لاپتہ چارسالہ بچی کو بازیاب کرا لیا گیا، والدین ہی بچی کے اغواکار ثابت ہوئے.

نیویارک پولیس نے ایک گھر کی سیڑھیوں کے نیچے بنے خفیہ کمرے سے بچی کوصحیح سلامت بازیاب کرلیا، پولیس نے بتایا کہ بچی کے اغواکار خود اس کے والدین تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے ، جبکہ جرم میں بچی کے دادا بھی شامل ہیں۔

پیسلی شلٹس نامی بچی کی عمر اب چھ برس ہو چکی ہے، اور اب اسے اس کے قانونی سرپرست یعنی بڑی بہن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچی کو کچھ وجوہات کی بنا پر والدین سے لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد سے لاپتہ ہو گئی، اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی 2019 میں لکھائی گئی، لیکن بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔

حالیہ عرصے میں  پولیس کو اطلاع ملی کہ پیسلی کو ساگیٹیز کے قصبے میں ہی کسی خفیہ مقام پر چھپایا گیا ہےتو پولیس دوبارہ اسی مقام پر پہنچی جہاں وہ پہلے بھی کئی بار تفتیش کر چکی تھی۔

ایک گھنٹے کی سرچ کے بعد ایک پولیس اہلکار کو محسوس ہوا، کہ گھر کی بیسمنٹ بھی موجود ہے جس کی سیڑھیاں نظر نہیں آرہیں، پولیس نے کئی لکڑی کے تختے ہٹانے کے بعد  پیسلی کو ڈھونڈ نکالا۔

مِس کوپر اور مسٹر شلٹس جونیئر اور ان کے والد مسٹر شلٹس سینیئر کو پیسلی کو اغوا کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

Read Previous

آسٹریلیا کیخلاف سیریز: قومی سکواڈ کے تربیتی کیمپ کا آج آغاز

Read Next

Siyasat aur Riyasat With Iram Chaudhry | 16 February 2022

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔