• اکتوبر 19, 2021

2005 کا زلزلہ: شہداء کی یاد میں آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات

مظفر آباد: 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کو سولہ برس بیت گئے، اس موقع پر شہدائے زلزلہ کی یاد میں آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ کئی شہروں میں قرآن خوانی بھی کی گئی۔

8 اکتوبر 2005 کو صبح سویرے آنے والے زلزلے سے آزاد کشمیر کے کئی شہر لرز گئے، بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، ہزاروں افراد جاں بحق ہو گئے۔ سولہ برس مکمل ہونے پر آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

مظفرآباد میں شہدائے زلزلہ کی یاد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر، وزراء سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے شہدائے زلزلہ کی یادگار پر پھول چڑھائے جبکہ 8 بج کر 52 منٹ پر سائرن بجائے گئے۔

سولہ برس گزرنے کے بعد بھی بالاکوٹ کی سر زمین سوگوار ہے۔ ہائی اسکول بالا کوٹ میں شہدا کی یاد میں قرآن خوانی کی گئی جبکہ 8 بج کر 52 منٹ پر ایک منٹ کے لئے مکمل خاموشی اختیار کی گئی۔

میرپور آزاد کشمیر اسٹیڈیم میں شہدا ئے زلزلہ کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فلم بنانے کیلئے پیسے دو ورنہ خودکشی، میرا کی دھمکی

Read Next

برطانیہ نے دوسرے ممالک سے آنے والوں کیلئے کورونا قوانین میں تبدیلی کر دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے